سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی ہے: عطا تارڑ – Pakistan



291454547ed3671 سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی ہے: عطا تارڑ - Pakistan

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے منسوب ایک مبینہ جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تجاویز صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

تجاویز کے مطابق لاک ڈاؤن ہر ہفتے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ کیا جائے گا۔

اس دوران شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر غیر ضروری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔

۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کی رضامندی کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا آغاز 4 اپریل سے کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *