سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں زبردست کمی – Business & Economy



01144042ab573b5 سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں زبردست کمی - Business & Economy

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔

صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 773 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 44 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4 ہزار 494 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *