سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ – Business & Economy



1114405994ff095 سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ - Business & Economy

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 720 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 748 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کمی کے بعد 6 ہزار 889 ڈالر تک آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *