سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، آج پھر سستا – Business & Economy



2714271849fb8d3 سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، آج پھر سستا - Business & Economy

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، فی تولہ سونا مزید ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر آ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 601 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4445 ڈالر پر آ گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *