طلاق کے بعد بکھر گئی تھی، بچوں نے سنبھال لیا، انجلینا جولی کا انکشاف – Life & Style



19112358f7d61ae طلاق کے بعد بکھر گئی تھی، بچوں نے سنبھال لیا، انجلینا جولی کا انکشاف - Life & Style

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اندر سے بالکل ٹوٹ چکی تھیں لیکن ان کے بچوں کی وجہ سے ان میں دوبارہ ہمت اور اعتماد واپس آ رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد زندگی میں آنے والے مشکل وقت اور اپنے دکھوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اپنی زندگی کے اس کٹھن دور کو یاد کرتے ہوئے ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اس حادثے نے مجھے کچھ عرصہ کے لیے بالکل گرا دیا تھا لیکن اب میں اپنے اندر کی اس ہمت کو دوبارہ تلاش کر رہی ہوں جو کہیں کھو گئی تھی۔

انجلینا جولی نے بتایا کہ اس طلاق نے ان پر گہرا اثر ڈالا تھا اور وہ کچھ وقت کے لیے اپنی وہ پہچان بھول گئی تھیں جس کے لیے وہ جانی جاتی تھیں، لیکن اب وہ زندگی کے ایک نئے دور میں قدم رکھ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس واپسی کا سارا کریڈٹ اپنے چھ بچوں کو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے ان کا کھویا ہوا حوصلہ بحال کرنے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انجلینا جولی کے بچے اب بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی عمریں اٹھارہ سال کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

انجلینا جولی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بچے اب تقریباً سب کے سب اٹھارہ سال کے ہو چکے ہیں، اس لیے اب وہ مجھے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ مجھے آگے بڑھنے اور نئی چیزیں سیکھنے کے لیے کہتے ہیں۔‘ بقول ان کے بچوں کی اسی محبت نے انہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے۔

انجلینا جولی نے ان باتوں کا ذکر اپنی آنے والی نئی فلم کے حوالے سے کیا۔ اس فلم میں وہ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر سے طلاق لے کر اکیلے اپنے بچوں کو پالتی ہے اور ساتھ ہی نوکری بھی کرتی ہے۔

اس فلم کی ڈائریکٹر الیس ونوکور کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کہانی انجلینا جولی کی اصل زندگی کو سامنے رکھ کر ہی لکھی تھی کیونکہ فلم کی کہانی اور انجلینا جولی کی اپنی زندگی میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں۔

فلم کی تشہیر کے دوران ہی انجلینا جولی نے اپنے دل کا حال سب کے سامنے رکھا کہ کس طرح وہ اس مشکل سے نکل کر اب ایک مضبوط خاتون بن چکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *