عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے – Sports



30212300daa8f01 عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے - Sports

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی 55 سالہ تاریخ میں اب تک صرف 17 کھلاڑیوں نے ڈیبیو میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا یہ نایاب کارنامہ انجام دیا ہے۔

عرفات منہاس اس فہرست کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دے کر اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کئی مایہ ناز بولرز آئے لیکن کوئی بھی اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل نہیں کرسکا تھا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ کرنے والے 21 سالہ عرفات منہاس نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو چکرا کر رکھ دیا اور 10 اوورز میں 32 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے مضبوط مڈل آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کو اپنا پہلا شکار بنایا۔ اس کے بعد مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کو بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج کر آسٹریلوی ٹیم پر دباؤ میں اضافہ کیا۔

آسٹریلیو اوپنر میتھیو شارٹ بھی نصف سنچری بنانے کے بعد عرفات منہاس کی گھومتی ہوئی گیند کو نہ سمجھ پائے اور اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ 43ویں اوور میں عرفات منہاس نے پھر اپنا جادو دکھایا اور نیتھن ایلس کو بولڈ کرکے ڈیبیو میچ کو یادگار بنا دیا۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ذاکر خان تھے، یہ ریکارڈ 42 سال تک ان کے پاس رہا۔ ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم آج عرفات منہاس نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ڈیبیو پر پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے کرکٹرز میں پہلا نام سابق سری لنکن کرکٹر اویس قرنین کا ہے جو 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کرکٹر بنے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھا بدھیکا اور دشن شناکا، بنگلہ دیش کے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے ٹونی ڈوڈیمائڈ، جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ اور کاگیسو ربادا، ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈز، نیوزی لینڈ کے بین سیئرز بھی شامل ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے برائن ویٹوری، آئرلینڈ کے کریگ ینگ، اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیسل، کینیڈا کے آسٹن کوڈرنگٹن اور نیمیبیا کے جیک نپیل اور جیرارڈ ایراسمس بھی ون ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

عرفات منہاس پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور 17 ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *