عید الفطر 2026 کے نئے فیشن: اس سال کا ’نیا ٹرینڈ‘ کیا ہے؟ – Life & Style



181031324542acd عید الفطر 2026 کے نئے فیشن: اس سال کا ’نیا ٹرینڈ‘ کیا ہے؟ - Life & Style

عید کے قریب آتے ہی فیشن کے رجحانات میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے، اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ گزشتہ سال ”فرشی شلوار“ کا ٹرینڈ خاصا مقبول رہا، جسے مختصر قمیضوں کے ساتھ پہنا گیا۔ اس انداز کو معروف ڈیزائنرز، برانڈز، شوبز شخصیات اور عام خواتین نے بھرپور طریقے سے اپنایا، جبکہ یہ رجحان سرحد پار بھارت تک بھی پہنچ گیا تھا۔

تاہم رواں سال فیشن کے میدان میں ایک نئی تبدیلی سامنے آئی ہے اور فرشی شلوار کا رجحان پیچھے رہ گیا ہے اور اس کی جگہ ”فرشی شرٹس“ نے لے لی ہے۔ یہ شرٹس لمبائی میں اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ تقریباً زمین تک پہنچتی ہیں، جس سے ایک منفرد اور شاہانہ انداز ابھر کر سامنے آتا ہے۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ لمبی قمیضیں پہلے ہی کئی برسوں سے مقبول تھیں، مگر اب ان کی لمبائی میں مزید اضافہ کر کے انہیں ایک نیا انداز دیا جا رہا ہے۔ اس نئے ٹرینڈ میں فرشی شرٹس کو کلوٹس، پلازو یا روایتی شلوار کے ساتھ پہنا جا رہا ہے، جو خواتین میں تیزی سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں زیادہ تر لوگ فل لینتھ شرٹس کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، اور ڈیزائنرز بھی اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کلیکشن تیار کر رہے ہیں۔

یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس عید پر روایتی ملبوسات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے فرشی شرٹس فیشن کا نیا مرکز بن چکی ہیں، جو آنے والے سیزن میں بھی اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *