فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم – Sports



022017196816e4d فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم - Sports

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں بہتر رہی ہے اور وہ فائنل سمیت ہر میچ میں دباؤ کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منصوبہ بندی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گی اور موجودہ کمبی نیشن اور مومینٹم حوصلہ افزا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہر ٹیم کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے اور کراچی اور لاہور کی کنڈیشنز میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی مشترکہ کارکردگی کی بدولت ٹیم یہاں تک پہنچی ہے اور کوشش ہے کہ ہر صورتِ حال میں بہتر کھیل پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کا اسٹیڈیم آنا خوش آئند ہے اور حکومت کا اس سلسلے میں شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کے مواقع اہم ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں اسٹیڈیم بھرپور ہوگا۔

کپتان نے کہا کہ ہر کھلاڑی اور ہر کپتان کا خواب ٹرافی جیتنا ہوتا ہے اور وہ فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ کارکردگی ہو یا نہ ہو، تنقید ہوتی رہتی ہے۔

بابر اعظم نے اپنی فارم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی پر نظرثانی کی ہے، مائنڈ سیٹ نارمل ہے اور وہ خود کو دوبارہ بہترین فارم میں لے آئے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس وقت صرف نیچرل گیم کھیل رہے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچنگ اسٹاف اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے جب کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے اور صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دے کر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں اوپننگ کا کردار دیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹنگ آرڈر تبدیل ہوتا رہتا ہے، اس لیے وہ جہاں موقع ملے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مکمل توجہ پی ایس ایل کے فائنل پر ہے اور وہ قذافی اسٹیڈیم میں فائنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *