فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ – Pakistan



241007210ac709d فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ - Pakistan

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک ہو گئے ہیں، جب کہ پاکستان نے ایک بار پھر سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فریقین آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتکاری کی وکالت کی ہے اور یہی مؤقف اب بھی برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر کی جانب سے سفارتی سطح پر کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خطے کے اہم ممالک امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔

۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کریں گے جب کہ امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور ممکنہ طور پر جے ڈی وینس شریک ہوں گے۔

۔

دوسری جانب الجزیرہ ایران کا مطالبہ ہے کہ اگرچہ سفارتی کوششیں جاری ہیں تاہم اب بھی متعدد اہم معاملات حل طلب ہیں، جن میں سر فہرست یہ مطالبہ شامل ہے کہ امریکا اس جنگ کو ایران کے خلاف جارحیت تسلیم کرے اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔

اس کے علاوہ ایران نے کسی بھی ممکنہ امریکی مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا حق محفوظ رکھنے کی بات بھی کی ہے، یہ تنازع صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں بلکہ اس میں خلیجی ممالک، اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور دیگر فریق بھی شامل ہیں، چنانچہ حتمی معاہدے تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *