لبنان سے حملوں کا خدشہ: نیتن یاہو نے اہم ترین مذہبی اجتماع منسوخ کر دیا – World



2715300969d0a3c لبنان سے حملوں کا خدشہ: نیتن یاہو نے اہم ترین مذہبی اجتماع منسوخ کر دیا - World

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنان سے حملوں کے خوف سے اس سال ’لاگ باؤمر‘ نامی مرکزی مذہبی تقریب کو منسوخ کرتے ہوئے اسے محدود اور علامتی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یہودیوں کا ایک مذہبی اور خوشی کا تہوار ہے جو شمالی اسرائیل میں واقع کوہِ میرون پر ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہدایت کی ہے کہ اس سال ’لاگ باؤمر‘ کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کو عوامی اجتماع کے بجائے محدود اور علامتی انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ تقریب دراصل دوسری صدی کے معروف یہودی ربی ’شمعون بار یوحائی‘ کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہوتی ہے۔ ربی شمعون کو یہودی تصوف کی مشہور کتاب ’زوہر‘ کا مصنف مانا جاتا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق انہوں نے اپنی وفات کے دن کو ماتم کے بجائے خوشی کے طور پر منانے کی وصیت کی تھی۔

کوہِ میرون پر یہ تقریب 4 مئی کی شام اور 5 مئی کو منائی جاتی ہے اور اس میں ہر سال ہزاروں الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شریک ہوتے ہیں۔ تاہم اس بار یہ تقریب عوامی سطح پر منعقد نہیں ہوگی بلکہ محدود تعداد میں افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ماضی میں اس موقع پر ہزاروں افراد روایتی الاؤ جلانے اور اجتماعی عبادات کے لیے یہاں جمع ہوتے رہے ہیں۔

حکومتی بیان کے مطابق یہ فیصلہ لبنان کے ساتھ نازک جنگ بندی، ماؤنٹ میرون کی سرحد کے قریب موجودگی اور حملوں کی صورت میں بڑی تعداد میں افراد کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔

نیتن یاہو حکومت کی جانب سے اسرائیلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس موقع پر سڑکوں کو بند کرکے اور زائرین کو ازخود اس مقام تک پہنچنے سے روکیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کو بھی تقریب کے انتظامات، تعمیراتی کام اور دیگر لاجسٹکس تیاریاں فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *