لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باجود اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری – World



17092340c68c8b0 لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باجود اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری - World

لبنان کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے نفاذ کے فوراً بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

فوج نے اسرائیل پر ’کئی جارحانہ اقدامات‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان کے مختلف دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی گئی، جس سے وہاں کے حالات متاثر ہوئے۔

لبنانی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی علاقوں کے دیہات اور قصبوں میں واپسی مؤخر کر دیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے اسرائیلی فوج سے رابطہ کیا ہے، تاہم فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *