لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک – Pakistan



1520571838cf1f7 لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک - Pakistan

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *