لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی پولیس پارٹی پر آئی ای ڈی حملے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا جبکہ دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی پولیس پارٹی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ غزنی خیل اڈا کے قریب فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ دیگر اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔