متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق – World



17110409c0ef5d2 متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق - World

متحدہ عرب امارات پر حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔ ایکس پر جاری بیان میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ’ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو روکنے‘ کے بعد پیش آیا۔

اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنایا، تاہم گرنے والے ملبے نے علاقے میں نقصان پہنچایا اور شہری کی جان لے لی۔

حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

اماراتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *