‘مشفق ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے’؛ شان مسعود اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کے درمیان نوک جھونک – Sports



18152649c46b3b8 'مشفق ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے'؛ شان مسعود اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کے درمیان نوک جھونک - Sports

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں جاری ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم ویڈیو میں پاکستانی کپتان شان مسعود کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مشفق الرحیم ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم بنگلہ دیش کی مضبوط پوزیشن دکھائی دے رہی ہے جب کہ پاکستان ٹیم دباؤ کا شکار ہے۔

تاہم میچ کے دوران شان مسعود اور مشفیق الرحیم کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے میں آئی۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، جب مشفیق الرحیم محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے سست رفتار کھیل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹر سے بات کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے گرما گرم بحث میں تبدیل ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پاکستانی کپتان شان مسعود کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مشفق الرحیم ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے۔

صورت حال یہاں تک پہنچ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان امپائرز کو فوری مداخلت کرنا پڑی، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل بھی روک دیا گیا۔ امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پُرسکون کرنے کے بعد صورت حال کو قابو میں کیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بیٹر اپنی اننگز کا اختتام نہیں کر رہے اور پچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شان مسعود نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم اصل معاملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 425 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *