ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 50 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 34 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51 روپے کے اضافے سے 6ہزار 887 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 68 ڈالر کی کمی سے 4480 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 6800 روپے کم ہونے سے 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے فی تولہ اور 5830 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آگیا تھا۔