میزائل حملوں کے بعد یو اے ای حکومت کی شہریوں کے لیے ہدایات جاری – World



0208555512d98c2 میزائل حملوں کے بعد یو اے ای حکومت کی شہریوں کے لیے ہدایات جاری - World

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوسرے روز متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاست میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ اتھارٹی کے مطابق تمام متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، گھروں کے اندر محفوظ مقامات پر قیام کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *