نقشوں سے غائب دنیا: تفریحی بحری جہاز انجان اور فرضی مقام کی طرف کیوں جا رہے ہیں؟ – Trending



231309082168aec نقشوں سے غائب دنیا: تفریحی بحری جہاز انجان اور فرضی مقام کی طرف کیوں جا رہے ہیں؟ - Trending

کیا آپ کسی ایسی جگہ کا سفر کرنا چاہیں گے جو دنیا کے نقشوں سے بالکل غائب ہو اور جہاں زمین کا کوئی ٹکڑا تو دور، ایک چٹان تک موجود نہ ہو؟ سننے میں یہ کسی جادوئی فلم کی کہانی لگتا ہے، لیکن اس وقت دنیا کے مہنگے ترین تفریحی بحری جہاز ہزاروں سیاحوں کو لے کر سمندر کے ایک ایسے ہی انجان اور فرضی مقام کی طرف جا رہے ہیں۔

ڈیجیٹل دنیا کی ایک دلچسپ تیکنیکی غلطی سے جنم لینے والا یہ مقام اب بین الاقوامی سیاحت کا ایک انوکھا مرکز بن چکا ہے، جہاں کچھ نہ دیکھ کر بھی مسافر خود کو دنیا کے خوش قسمت ترین انسان سمجھ رہے ہیں۔

مشہور سفری بلاگ ’دی ورلڈ ٹرپرز’ چلانے والے جوڑے، رسل اور گیل لی کے مطابق، اپریل کی ایک روشن اور شفاف صبح جب ان کے تفریحی بحری جہاز پر سوار مسافر مغربی افریقہ کے ساحل سے دور کھلے سمندر میں موجود تھے، تو اچانک ہر طرف جوش و خروش پھیل گیا۔ جہاز پر موجود تمام مسافر اپنے فون نکال کر جغرافیائی لوکیشن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔

(رسل اور گیل لی کروز لیکچررز اور ثقافتی مبصرین کے طور پر ہر سال کئی سمندری و دریائی سفر کرتے ہیں۔)

جیسے ہی اسکرین پر ہندسے کم ہوتے ہوئے صفر پر پہنچے، لوگوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں اور سیلفیاں لینا شروع کر دیں۔ کپتان نے خاص طور پر جہاز کا رخ بدلا تھا اور اس نادیدہ مقام پر پہنچنے کی خوشی میں مسافروں کو ایک خاص اعزازی لقب ’ایمرالڈ شیل بیکس‘ سے بھی نوازا گیا۔

یہ مسافر دنیا کے ایک ایسے عجیب و غریب مقام پر پہنچ چکے تھے جو دنیا کے کسی مروجہ نقشے پر موجود نہیں، اور اسے ”نل آئی لینڈ“ کہا جاتا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *