’نہ ہدف واضح، نہ واپسی کا راستہ‘: امریکی سینیٹر نے ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ آشکار کردی – World



1119242727d6517 ’نہ ہدف واضح، نہ واپسی کا راستہ‘: امریکی سینیٹر نے ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ آشکار کردی - World

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کانگریس کو دی گئی خفیہ بریفنگ کے دوران کوئی بھی مربوط منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کرس مرفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اس تنازع پر دو گھنٹے طویل بریفنگ میں شرکت کی اور وہ عوام کو یہ بتانا اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ قانون سازوں کو کیا بتایا گیا۔

مرفی نے لکھا: ”آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ جنگ کے یہ منصوبے کس قدر غیر مربوط اور نامکمل ہیں۔“

مرفی کا کہنا تھا کہ یہ میٹنگ بند کمرے میں اس لیے رکھی گئی کیونکہ انتظامیہ عوامی سطح پر اپنی حکمتِ عملی کا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا: ”تمام بریفنگز خفیہ رکھی جا رہی ہیں کیونکہ ٹرمپ عوامی سطح پر اس جنگ کا دفاع نہیں کر سکتے۔ میں ظاہر ہے خفیہ معلومات فاش نہیں کر سکتا، لیکن آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ جنگی منصوبے کتنے ادھورے ہیں۔“

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *