نہال ہاشمی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے – Pakistan



130054567760964 نہال ہاشمی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - Pakistan

نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس کراچی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، بار کونسل کے عہدیدار اور مسلم لیگ ن کے رہنما سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہوں گے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ بلاتفریق ہر شخص کی خدمت کریں گے اور اپنی زندگی کی سیاسی جدوجہد کو عوام کی خدمت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جو بھی کر سکیں گے، کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *