نیتن یاہو کے مارے جانے کی اطلاعات غلط ثابت، ویڈیو سامنے آگئی – World



152353147b75197 نیتن یاہو کے مارے جانے کی اطلاعات غلط ثابت، ویڈیو سامنے آگئی - World

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مارے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ثابت ہوگئیں، انہوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

ان افواہوں کے ردعمل میں نیتن یاہو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک کافی شاپ میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’یہ دیکھیں، میری چھ نہیں بلکہ پانچ انگلیاں ہیں‘، اور اس طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو مسترد کیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں پس منظر میں کافی شاپ کا ماحول بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں لوگ معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ خیریت سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے قتل کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم نیتن یاہو خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے،  صیہونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل میں نہ  رکنے والی ایمبولینس کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *