ویرات کوہلی کی شرمناک حرکت پر ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ کو دھکمیاں ملنے لگیں – Sports



25172132c231354 ویرات کوہلی کی شرمناک حرکت پر ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ کو دھکمیاں ملنے لگیں - Sports

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ کے بعد بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان پیش آنے والے تنازع نے سوشل میڈیا پر نیا رخ اختیار کرلیا، جہاں ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل میچ کے دوران ہونے والی تلخ جملوں کی تکرار بنی۔

آئی پی ایل 2026 کے 67 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 255 رنز بنائے تھے۔ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

ٹریوس ہیڈ نے ویرات کوہلی کو جارحانہ انداز میں کھیلنے سے متعلق جملہ کہا، جس پر بھارتی اسٹار بیٹر نے طنزیہ انداز میں امپیکٹ پلیئر کا اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا اور آسٹریلوی کھلاڑی کو بولنگ کرنے کا چیلنج بھی دیا۔

کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب ویرات کوہلی صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ٹریوس ہیڈ نے اس موقع پر کہا کہ میں بولنگ کے لیے آنے سے پہلے ہی تم آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے بعد ہاتھ ملانے کی روایت کے دوران بھی صورت حال زیر بحث رہی، میچ ختم ہونے کے بعد ایک اور لمحہ توجہ کا مرکز بنا جب کوہلی نے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا لیکن ٹریوس ہیڈ کی جانب سے بڑھایا گیا ہاتھ نظر انداز کردیا کہ جب کہ کوہلی نے پیٹ کمنز اور ابھیشیک شرما سے گرمجوشی سے ملاقات کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بعض صارفین نے ٹریوس ہیڈ اور ان کی فیملی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرولز نے ان کی شادی کی تصاویر پر نازیبا اور دھمکی آمیز تبصرے کیے، جن میں کچھ پیغامات انتہائی قابل اعتراض تھے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف بھی آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیسیکا ہیڈ نے اپنے خاندان کے خلاف آن لائن بدسلوکی اور دھمکیوں پر ردعمل دے دیا۔

ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیسیکا ہیڈ نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں، ان کے دوستوں اور خاندان کو سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔

جیسیکا ہیڈ نے کہا کہ یہ سب کچھ ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی بدسلوکی کی یاد دلاتا ہے۔ میں صبح اٹھی تو سوشل میڈیا پر مسلسل پیغامات آرہے تھے۔ ہم ٹھیک ہیں لیکن میرے دوستوں اور خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل میں جذبہ اپنی جگہ اہم ہے تاہم لوگوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے پیچھے حقیقی خاندان اور انسان موجود ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹریوس ہیڈ اس سے قبل بھی 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، 2023 ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2024 باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بدسلوکی کا سامنا کرچکے ہیں۔

جیسیکا ہیڈ آسٹریلیا کی معروف ماڈل، کاروباری شخصیت اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں وہ اور ٹریوس ہیڈ 2015 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جب کہ اپریل 2023 میں دونوں نے شادی کی تھی، جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میلا لوئیس ہیڈ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *