ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ؛ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز درکار – Sports



26163009cd1b3be ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ؛ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز درکار - Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے آٹھویں وکٹ پر پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو اپنی تباہ کُن بولنگ سے جلد دبوچنے کی بھرپور کوشش کی تاہم روماریو شیفرڈ اور جیسن ہولڈر کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کو متوازن ٹارگٹ فراہم کرنے میں اہم کردار کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاور پلے کے اختتام تک 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 52 رنز بنا سکی تھی۔ 83 رنز پر 7 وکٹیں کھونے کے بعد ٹیم شدید دباؤ کا شکار نظر آئی۔ اس موقع پر جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹیم کو سنبھالا اور مجموعی اسکور 172 تک پہنچا دیا۔

دونوں بیٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف آٹھویں وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ روماریو شیفرڈ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جیسن ہولڈر آخری اوور میں 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں وکٹ پر اب تک کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے، جس نے اسکاٹ لینڈ کے پیٹرک مومسن اور سفیان شریف کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے 30 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کگیسو ربادا اور کوربن بوش نے 2،2 شکار کیے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔



Source link

Post Comment