ٹرمپ سے کہہ دیا اسرائیل ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے آزاد ہے: نیتن یاہو – World



242144501665c0a ٹرمپ سے کہہ دیا اسرائیل ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے آزاد ہے: نیتن یاہو - World

اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے آزاد ہے، ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایک ممکنہ سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادانہ عسکری کارروائی سے متعلق اپنا موقف واضح کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر اپنی عسکری کارروائیوں میں آزاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ایران سے ’افزودہ جوہری مواد‘ کا خاتمہ اور تہران کی یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری پالیسی صدر ٹرمپ کی طرح تبدیل نہیں ہوئی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب واشنگٹن اور ایران کے درمیان ایک ممکنہ امن معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران ایک مفاہمتی یادداشت کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے، یہ بحری راستہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور جنگ کے آغاز کے بعد سے شدید متاثر ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے میں یہ نکات شامل ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران یا اس کے اتحادیوں پر حملہ نہیں کریں گے جبکہ ایران بھی پیشگی حملوں سے گریز کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے اندر اس ممکنہ معاہدے پر اختلافات موجود ہیں، اسرائیلی سیاست دان بینی گینٹز نے لبنان میں جنگ بندی کو اسرائیل کی بڑی اسٹریٹجک غلطی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے اور افزودہ یورینیم کے انخلا کے مطالبے پر بدستور سخت مؤقف رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ شب کی گفتگو میں اسرائیل کی لبنان سمیت ہر محاذ پر خطرات کے خلاف کارروائی کی آزادی برقرار رکھنے پر زور دیا، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے موقف کی توثیق اور حمایت کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *