ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا – Sports
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دے ہے۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے تاہم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت ٹیم 19 ویں اوورز میں 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور جنوبی افریقا کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے ڈیوالڈ بریوس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 97 رنز کی زبردست پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن سات، کوئنٹن ڈی کاک چھ، کپتان ایڈن مارکرم چار اور مارکو جینسن دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے عمدہ بولنگ کی بدولت 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ارشدیپ سنگھ نے 2، ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں نریندرا مودی اسٹیڈیم کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بناکر بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے قبل پالی کیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔
Post Comment