پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری، اسلحہ ڈپو سمیت بڑی تباہی – Pakistan



27212623855c496 پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری، اسلحہ ڈپو سمیت بڑی تباہی - Pakistan

افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحانہ حرکتوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آپریشن غضب للحق آج بھی جاری ہے، پاک فوج نے آج افغانستان کے صوبہ لغمان  جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈ کوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا ہے۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت اور فائرنگ کے جواب میں افواجِ پاکستان نے ”آپریشن غضب للحق“ کے تحت انتہائی مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور طالبان کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کے صوبہ لغمان میں افغان طالبان کا بڑا اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں، ان ٹھکانوں کو سرحدی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے سرحد کے مختلف مقامات پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جس پر پاکستانی مسلح افواج نے فوری اور مربوط ردعمل دیا۔ زمینی سرحدوں پر جاری جھڑپوں کے ساتھ ساتھ فضائی کارروائیوں نے دشمن کی دفاعی لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی  بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی کے لیے پرعزم ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسزعالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔



Source link

Post Comment