پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ – Business & Economy



141734158614760 پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ - Business & Economy

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4700 ڈالر کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے بڑھ کر 9 ہزار 204 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، جس کے باعث طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عام خریدار کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔ شادی بیاہ کے سیزن کے باوجود خریداری میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ کئی شہری صرف پرانے زیورات کی تبدیلی تک محدود ہو گئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی سطح پر بھی مزید مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی دباؤ اور کرنسی مارکیٹ کی صورتحال سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کار اور خریدار دونوں محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *