پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 2900 روپے اور 10 گرام سونا 2486 روپے سستا ہوگیا ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 176 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کی کمی سے 9 ہزار 175 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 153 روپے کی کمی سے 7 ہزار 866 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، اس دوران فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر برقرار رہی تھی جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 205 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔