پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کردی – Pakistan



29215832a549a99 پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کردی - Pakistan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری نے کہا کہ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی نافذ العمل ہوگی۔

لاہور میں منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے، کرایوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوام کے لیے ریلیف قرار دیا ہے۔

منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کے تیسرے دن حکومت کا یہ اقدام عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری حکومت کے ساتھ مل کر عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل 22،22 روپے فی لیٹر سستا،2 کردیا ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فیصد جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتہ کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *