پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑا اضافہ، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے ہو گئی – Pakistan



0223133551116c7 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑا اضافہ، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے ہو گئی - Pakistan

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے کر دی گئی۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویزملک نے وزیرِ خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اوراتحادیوں کا مشکورہوں، عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں بونچھال آیا ہواہے۔ اس وقت قوم کواتحادکی اشدضرورت ہے، حکومت مشکل اورذمہ دارانہ فیصلے لے رہی ہے۔

علی پرویزملک ںے کہا کہ خارجہ محاذ پر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کر رہے ہیں، خام تیل اورڈیزل کی قیمت میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے، حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں۔ حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں، حکومت عوام کو129 ارب کی سبسڈی دے چکی۔ فیصلہ کیا کہ سبسڈی سے ہٹ کرکمزورطبقات کو ریلیف دیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *