پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا – Business & Economy
وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگئیں۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے تمام ملک میں نافذ العمل ہوگا۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق یہ اقدام عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی اقتصادی حالات کی وجہ سے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
Post Comment