کرکٹ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان – Sports



281027570b41d4a کرکٹ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان - Sports

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا، جو ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹ وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *