کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کے نئے الزامات، سوشل میڈیا پر ہلچل – Life & Style



25152722aee37bc کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کے نئے الزامات، سوشل میڈیا پر ہلچل - Life & Style

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی ایک مبینہ سوشل میڈیا اسٹوری نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بچوں کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں الزام لگایا کہ عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجا ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ وہ کسی صورت ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی اور اس کا سایہ بھی بچوں پر پڑنے نہیں دیں گی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں نے تقریباً چھ سال بعد دسمبر 2025 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ اس وقت اپنے تین بچوں کی پرورش خود کر رہی ہیں، جبکہ عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی ہے۔

اس معاملے پر عماد وسیم پہلے بھی اپنی ذاتی زندگی کے مشکل وقت کا ذکر کر چکے ہیں اور اپنے بچوں سے گہری محبت کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ اشفاق کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ اس معاملے پر تاحال عماد وسیم یا ان کی اہلیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *