ہالی ووڈ اداکارہ کا ”ان شاء اللہ“ کہنا سوشل میڈیا پر چھا گیا – Life & Style



220920125c5e9b2 ہالی ووڈ اداکارہ کا ”ان شاء اللہ“ کہنا سوشل میڈیا پر چھا گیا - Life & Style

ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ این ہیتھوے کی ایک انٹرویو کے دوران ’انشاء اللہ‘ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ’پیپل میگزین‘ کو دیے گئےایک انٹرویو میں این ہیتھوے نے بڑھتی عمر کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔

دورانِ گفتگو جب ان سے بڑھتی عمر اور اس کے خوف سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی خوبصورت اور مثبت جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے خوشی سے قبول کرنا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس صرف دو ہی راستے ہوتے ہیں یا تو ہم بوڑھا ہونے کو قبول کریں یا پھر جوانی میں موت کا خوف پالیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی چالیس کی دہائی میں زیادہ پُراعتماد اور پُرسکون محسوس کرتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں وہ خود پر زیادہ تنقید کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو قبول کرنا سیکھ لیا ہے اور اب وہ زندگی کو مثبت انداز میں گزار رہی ہیں۔

40 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان کو بڑھتی عمر سے ڈرنے کے بجائے ایک صحت مند اور طویل زندگی کی امید رکھنی چاہیے۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’انشاء اللہ‘ ایک طویل اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ کے منہ سے ’انشاء اللہ‘ کا لفظ سن کر جہاں انٹرویو لینے والے حیران رہ گئے، وہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک طوفان آ گیا۔ انٹرنیٹ صارفین ان کے اس انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

این ہیتھوے’دی پرنسس ڈائریز’ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں، اس سال بھی ان کی کئی بڑی فلموں میں نظر آئیں گی تاہم اس وقت ان کا یہ انداز گفتگو مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ”اب وہ ہماری سسٹر این ہیں۔“

ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ”انہیں ان الفاظ کی طاقت کا اندازہ ہے۔“

جبکہ کچھ صارفین حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

این ہیتھوے حال ہی میں پیپل میگزین کے مشہور ”دنیا کی خوبصورت ترین شخصیات 2026“ ایڈیشن کی کور اسٹار بنی ہیں۔ یہ اعزاز ہر سال اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جو خوبصورتی اور خوداعتمادی کی نئی مثال قائم کرتی ہیں۔

مزید یہ کہ 2026 این ہیتھاوے کے لیے ایک مصروف سال ہے اور وہ کئی بڑی فلموں میں نظر آنے والی ہیں، جن میں ’دی ڈیول وئیرز پراڈا 2‘ بھی شامل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *