آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟ – Sports



29184616c6b6a2e آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟ - Sports

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے اختتامی مرحلے میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی ایس یو) کی جانب سے فرنچائزز کو جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بعض کمپنیاں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو اسمارٹ چشمے فروخت کر رہی ہیں، جن میں جدید کمیونیکیشن فیچرز موجود ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق یہ اسمارٹ چشمے لائیو اسٹریمنگ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے اور وصول کرنے جب کہ موبائل ڈیٹا یا وائی فائی کے ذریعے آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت رکھتے ہیں۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا میں ایسے آلات کو آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ ڈیوائس اور کمیونیکیشن ڈیوائس تصور کیا جائے گا، اس لیے ان کا استعمال یا اپنے پاس رکھنا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف میچ کے روز اپنے موبائل فونز اور اسمارٹ واچز کے ساتھ اسمارٹ چشمے بھی سیکیورٹی لائژن آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔

بی سی سی آئی نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے ان ہدایات پر عمل نہ کیا تو اسے پی ایم او اے قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور متعلقہ فرد کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد بی سی سی آئی نے سیکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیے ہیں۔ اس سے قبل راجستھان رائلز کے رومی بھنڈر پر ٹیم ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور وارننگ دی گئی تھی۔

بی سی سی آئی نے حالیہ دنوں میں کھلاڑیوں کے لیے بغیر اجازت رات گئے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی تھی جب کہ سیکیورٹی خدشات اور ہنی ٹریپ کے خطرات کے پیش نظر ہوٹل کمروں میں مہمانوں کے داخلے کی اجازت بھی محدود کردی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *