اقتصادی سروے: پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ – Business & Economy



11123604e677ea6 اقتصادی سروے: پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ - Business & Economy

حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق لائیو اسٹاک یعنی مال مویشی کے شعبے کی شرح نمو 3.75 فیصد رہی ہے، جبکہ اس کا ہدف 4.2 فیصد تھا۔

ملک میں مویشیوں کی تعداد کے دلچسپ اور اہم اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں جن کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور گائیوں کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد، اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار، جبکہ گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار بتائی گئی ہے، جس میں سالانہ 1.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہی گیری یعنی مچھلیوں کے شعبے میں 1.66 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا ہدف تین فیصد تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *