امریکی طیاروں کی نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ، جے ڈی وینس کی چند گھنٹوں میں آمد متوقع – Pakistan



201849005e37cef امریکی طیاروں کی نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ، جے ڈی وینس کی چند گھنٹوں میں آمد متوقع - Pakistan

امریکا کے کم از کم 6 فوجی طیاروں نے پاکستان کے نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں لینڈنگ کی، جس کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکی وفد کی متوقع آمد سے قبل سامنے آئی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیر کو امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے کم از کم 6 طیارے راولپنڈی میں واقع ایئر فورس کے نور خان ایئر بیس پر پہنچے اور بعد ازاں واپس روانہ بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان طیاروں میں مواصلاتی آلات، موٹرکیڈ سپورٹ اور اضافی سامان منتقل کرنے والے جہاز شامل تھے۔ نور خان ایئر بیس جو اسلام آباد کے لیے اہم وی آئی پی انٹری پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق ان طیاروں میں سے 2 طیارے آج لینڈ ہوئے جب کہ باقی 4 طیارے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نور خان ایئر بیس پہنچے اور واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں امریکی وفد کی آمد سے قبل ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *