ایران جنگ پر امریکی اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: پینٹاگون – World



121857269766003 ایران جنگ پر امریکی اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: پینٹاگون - World

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع پر اب تک تقریباً 29 ارب ڈالر کے اخراجات آ چکے ہیں۔ یہ تخمینہ پہلے کانگریس کو بتائی گئی 25 ارب ڈالر کی رقم سے زیادہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک سینئر اہلکار نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر اب تک مجموعی لاگت 29 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ ماہ دیے گئے 25 ارب ڈالر کے تخمینے کے مقابلے میں 4 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

پینٹاگون کے قائم مقام مالی امور کے نگران جے ہرسٹ نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ اس نئے تخمینے میں فوجی ساز و سامان کی مرمت، دوبارہ تیاری اور جاری آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ ان کے مطابق متعلقہ ٹیمیں مسلسل ان اخراجات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق 29 ارب ڈالر کا یہ تخمینہ حتمی نہیں ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان اور دیگر اخراجات اس میں مکمل طور پر شامل نہیں کیے گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق اصل لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابتدائی دنوں میں ہی اس جنگ پر بھاری اخراجات سامنے آئے تھے، جن میں پہلے چھ دنوں کے دوران ہی 11.3 ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پینٹاگون جہاں ممکن ہوگا، جنگی اخراجات کی تفصیلات شیئر کرے گا، تاہم یہ معلومات صرف اسی وقت فراہم کی جائیں گی جب وہ ضروری اور متعلقہ ہوں گی۔ کانگریس رکن پیٹ ایگولار نے اس مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفصیلی مالی رپورٹنگ اسی فورم پر پیش کی جانی چاہیے۔

امریکی سیاسی حلقوں میں ایران جنگ کے اخراجات پر بحث جاری ہے، جہاں ڈیموکریٹس اسے معاشی مسائل اور عوامی اخراجات سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام اعداد و شمار شفاف طریقے سے اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *