ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے دو جہازوں کو اپنی تحویل میں لے کر ایرانی ساحل پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ اس سے قبل خطے میں جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم سمندری گزرگاہ میں امن و امان اور سیکیورٹی کو متاثر کرنا ایران کے لیے “ریڈ لائن” کی حیثیت رکھتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب اس پیش رفت سے قبل ایک جہاز پر ایرانی گن بوٹس کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک جہاز کو عمان کے ساحل کے قریب حملے میں نقصان بھی پہنچا ہے
آبنائے ہرمز کو عالمی سطح پر نہایت اہم تجارتی راستہ سمجھا جاتا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، اور حالیہ واقعات نے اس اہم گزرگاہ میں سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔