ایران کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جنگ ڈیل پر ہی ختم ہوگی: صدر ٹرمپ – World



211800046338058 ایران کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جنگ ڈیل پر ہی ختم ہوگی: صدر ٹرمپ - World

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے اور جلد ایک معاہدے کی امید رکھتے ہیں، جب کہ بات چیت اور کشیدگی دونوں امکانات زیر غور ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔ ان کے مطابق امریکا اس وقت مضبوط مذاکراتی پوزیشن میں ہے اور توقع ہے کہ ایک بڑا معاہدہ سامنے آئے گا۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتا، ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، جب ان سے جنگ بندی میں توسیع کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں تیزی سے فیصلہ ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایران سے اچھا معاہدہ ہوجائے گا، ایران کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، ہم نے ان کی نیوی، ائیرفورس اور لیڈرز ختم کردیے، یہ حکومت کی تبدیلی ہے، 47 سال قبل صدور کو یہ کام کرلینا چاہئے تھا۔

انھوں نے کہا کہ ایران سے جب تک فائنل ڈیل نہ ہوجائے محاصرہ ختم نہیں کریں گے، سیز فائر میں توسیع نہیں ہوگی، انہیں بات کرنا پڑے گی، ڈیل کر کے ایران خود کو ایک مضبوط ملک بناسکتا ہے، ہم نے ان کا جو جہاز پکڑا اس پر ایک بڑی اچھی چیز بھی تھی، مجھے نہیں معلوم، شاید یہ چین کا تحفہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے بڑی حیریت ہوئی لیکن جنگ میں شاید ایسا ہوتا ہے، ہم نے ان کے 159 جہاز تباہ کر دیے، تمام ریڈارز ختم کر دیے، ان کا سب کچھ ختم ہو گیا۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں فوری فیصلے ضروری ہیں اور فریقین کو آگے بڑھ کر مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہیے۔

تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی فوج اس کے لیے تیار ہے اور وہ اس معاملے میں سخت مؤقف رکھتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *