دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات – World



12192953d90babc دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات - World

دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے استعمال میں مشکلات کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

صارفین کی ڈیجیٹل پلیٹ فارنز تک رسائی کی مانیٹرنگ کرنے والی عالمی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ کے قریب دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کیں۔

متعدد صارفین نے شکایت کی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے جب کہ دیگر صارفین ایپ لوڈ نہ ہونے یا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کی شکایت کرتے نظر آئے۔

اس اچانک خرابی کے باعث صارفین دیگر پلیٹ فارمز پر شکایات کے ساتھ اس معاملے پر باضابطہ وضاحت اور سروسز کی مکمل بحالی کے منتظر نظر آرہے ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *