بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ گزشتہ روز سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تاہم اس بار صرف تصویر ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ لکھی گئی پراسرار بات بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تصویر میں سلمان خان ایک صوفے پر نیم تاریک کمرے میں آرام کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کی فٹنس اور باڈی نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا۔ سلمان خان نے تصویر کے ساتھ ایک گہرا اور سوچنے پر مجبور کرنے والا کیپشن لکھا،
“انسان دو طریقوں سے اکیلا ہوتا ہے، ایک جب وہ خود تنہائی کا انتخاب کرے، اور دوسرا جب کوئی اس کے ساتھ رہنا نہ چاہے۔ اب آگے آپ خود سمجھ جائیں کہ کیا کرنا ہے۔“
سلمان خان کے اس پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو مختلف انداز میں سوچنے پر مجبور کر دیا، جبکہ مداحوں نے اسے اداکار کی ذاتی زندگی سے جوڑنا شروع کر دیا۔
اداکارہ سنیہا اولال نے سلمان خان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ”افففف آدی، تم نے یہ سب ’لکی‘ کے دوران کیوں نہیں کیا؟“۔
سنیہا اولال کا اشارہ 2005 کی فلم ’لکی‘ کی جانب تھا، جس میں سلمان خان نے ”آدی“ یعنی آدتیہ سیکھری کا کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب لالیہ وینچر نے سلمان کی پوسٹ پر فائر ایموجیز کے ذریعے اپنا ردعمل دیا۔ اس کے علاوہ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اور اداکار وتسل سیٹھ سمیت کئی شوبز شخصیات نے بھی سلمان کی تعریف کی۔
مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں محبت بھرے پیغامات کی بھرمار کر دی۔ ایک صارف نے لکھا: ”عمر صرف ایک نمبر ہے۔“
ایک اور صارف نے سلمان خان کو اپنا ”پہلا اور ہمیشہ کا پسندیدہ کرش“ قرار دیا۔
ایک اور مداح نے مذاقاً کہا، ”اب مجھے نیند کیسے آئے گی؟“
ادھر حال ہی میں سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی فلموں کے انتخاب سے متعلق حیران کن انکشاف بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھتے بلکہ فلم کی فِیل اور اس کے کمرشل پہلو کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ سلمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود اسکرپٹ لکھتے ضرور ہیں، مگر پڑھنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑ جائیں۔
سلمان خان حال ہی میں فلم راجا شیوا جی میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے، جبکہ اب ان کے مداح ان کی آنے والی فلم ماترو بھومی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔