سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان نے 7 وکٹوں پر 316 بنالیے، جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار – Sports



191656002b8f548 سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان نے 7 وکٹوں پر 316 بنالیے، جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار - Sports

پاکستان کو بنگلہ دیش سے مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے 437 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہے۔

سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کی تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کے باعث قومی ٹیم مشکل صورت حال میں داخل ہو گئی ہے اور اس کو میچ جیت کر سیریز بچانے اور وائٹ واش ہونے کی ہزیمت سے بچنے کے لیے 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں پاکستان کے 316 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے مزید 121 جب کہ میزبان ٹیم کو 3 وکٹیں درکار ہیں۔

437 رنز کے تعاقب میں چوتھے دن کا آغاز پاکستانی اوپنر اذان اویس اور عبد اللہ فضل کیا مگر 27 رنز کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ فضل 6 رنز بنا کر ناہید رانا کا شکار ہوئے۔ پاکستان کا اسکور 41 رنز تک ہی پہنچا تھا تو دوسرے اوپنر اذان اویس بھی 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں مہدی حسن میراز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 133 تک پہنچایا، جس کے بعد بابر اعظم 52 گیندوں پر 47 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بن گئے۔

نئے آنے والے بیٹر سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکے اور 154 کے اسکور پر وہ صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور 162 رنز پر پہنچا تو کپتان شان مسعود بھی 71 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 296 تک پہنچا دیا اور دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 134 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سلمان علی آغا 71 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے 152 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پاکستان کا اسکور 133 پر پہنچایا جس کے بعد بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بعد ازاں پاکستان کا اسکور 162 رنز پر پہنچا تو کپتان شان مسعود بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلادیش کے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2،2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز بنائے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *