لاہور میں تین بچوں کا لرزہ خیز قتل: سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نئے انکشافات – Crime



2320000925ffec0 لاہور میں تین بچوں کا لرزہ خیز قتل: سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نئے انکشافات - Crime

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک گھر سے سے تین کمسن بہن بھائیوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہونے کے واقعے کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی حکام نے بچوں کے والدین، چچا اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اچھرہ کے ایک رہائشی فلیٹ سے دو بچیوں اور ایک کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے دو بچوں کی عمریں پانچ اور چار سال جب کہ ایک بچی کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تینوں بچوں کو مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

بچوں کے والدین نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فلیٹ کو باہر سے تالا لگا کر بازار گئے تھے اور واپسی پر انہیں گھر میں اپنے بچوں کی لاشیں ملیں۔

پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے چچا کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں بچوں کے والدین، چچی اور دادی کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ زیرِ حراست تمام افراد کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا ہے، جس کے باعث تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

تفتیش میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب پولیس نے گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں، جس کے فرانزک تجزیے اور اوقاتِ کار کے باریک بینی سے جائزے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ واقعے کے وقت والدین کے بازار جانے کے بعد بچوں کے چچا کو گھر سے باہر نکلتے دیکھا گیا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد بچوں کی والدہ گھر واپس آ گئیں۔

تفتیشی حکام نے جائے وقوعہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور واقعے کو جان بوجھ کر مختلف رخ دینے کی کوشش کے واضح شواہد ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق جلد سامنے لائے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد اس افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *