انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شہر احمد آباد میں اہم بورڈ اجلاس طلب کرلیا ہے جو 30 اور 31 مئی کو منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کو آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو ایک اور اہم کرکٹ ایونٹ کی میزبانی دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے، اور انہیں اس کے ساتھ آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
تاہم چیئرمین پی سی بی کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بعد ہی اس معاملے پر حتمی فیصلہ سامنے آئے گا کہ محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے یا نہیں۔
آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ادارے کا اجلاس رواں ماہ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا، جس میں ایک ورچوئل اجلاس بھی شامل ہے جو مئی میں ہوگا۔