ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ – Business & Economy



07160212c637117 ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ - Business & Economy

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز کے اضافے سے 4744 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کے اضافے سے 8ہزار 445 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 320روپے کے اضافے سے 7ہزار 240روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے بڑھی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *