ٹرمپ کا قزاقی سے متعلق بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایران – World



0309360698afba4 ٹرمپ کا قزاقی سے متعلق بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایران - World

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں پر قبضے کو خود قزاقی قرار دیا ہے، جسے ایران نے امریکی اقدامات کی ”مجرمانہ نوعیت“ کا کھلا اعتراف قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکا قزاقوں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ کوئی زبان کی لغزش نہیں تھی بلکہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اور افسوس ناک اعتراف تھا جو امریکا بین الاقوامی بحری قوانین کے خلاف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات عالمی بحری سفر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کو سختی سے مسترد کریں اور اس معاملے کا نوٹس لیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *