پاکستان میں سونا پھر سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ – Business & Economy



051532478546815 پاکستان میں سونا پھر سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ - Business & Economy

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 1 ہزار 469 روپے سستا ہو گیا۔

اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 323 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14.68 ڈالرز کی کمی سے 4453 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 730 روپے پر آ گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *