پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے – Pakistan



13101101ad231ad پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے - Pakistan

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے ملکی ذخائر کو سہارا ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط کی مد میں 154 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہ رقم پاکستان منتقل کی گئی۔

ماہرین کے مطابق فنڈز کی آمد سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی جبکہ ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے بھی یہ پیشرفت اہم قرار دی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *