پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق – Pakistan



18194753d82f503 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق - Pakistan

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے تحت دونوں جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل میں تعاون کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے حکومت تشکیل دے گی، تاہم ن لیگ اس حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بل کہ صرف حمایت فراہم کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا جب کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے مسلم لیگ ن کو دیے جائیں گے۔

حکومت سازی اور اہم فیصلوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں جی بی کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی پارٹی شریک ہوگی۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی تاہم سیاسی حمایت فراہم کرے گی، جب کہ اہم آئینی اور انتظامی عہدوں کی تقسیم پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

قبل ازیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حالیہ انتخابات میں پارٹی نے 11 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ تین نسلوں پر محیط سیاسی اور تاریخی رشتہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام انتہائی محب وطن ہیں جنہوں نے ماضی میں ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی۔ ان کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا جب کہ بے نظیر بھٹو نے خطے کے سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *